کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 65 سالہ اکرم ابڑو اور ان کا بیٹا شہریارابڑو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تمام افراد خیابان شمشیر سے جیکب آباد جارہے تھے، ڈبل کیبن گاڑی میں 5 افراد سوار تھے۔ ڈبل کیبن گاڑی پر30سے زائد گولیوں کے نشانات ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور3 موٹرسائیکل اور ایک کار میں سوار تھے، گاڑی کی ونڈاسکرین پرگولیوں کے9 نشانات ہیں۔ فائرنگ گاڑی کے اندر سے بھی ہونے کے شواہد ملے ہیں۔






