چار سالہ بچہ شاہ ذین اس کے والدہ کے حوالے کردیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی ہدایت پر SHO تھانہ قصبہ گجرات محمد عمران گوپانگ کی اپنی ٹیم کے ھمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے جلدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے گمشدہ 4 سالہ بچہ شاہ زین کو بحفاظت تلاش کر کے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا۔
بچہ قصبہ گجرات بازار میں خریداری کے دوران رش میں گم ہو گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او محمد عمران گوپانگ کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا اور مختصر وقت میں بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
اہلِ خانہ، اہلِ علاقہ، انجمنِ تاجران اور صحافی برادری نے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں